06 فروری ، 2015
کراچی.........سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہریار مہر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت ہمیشہ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پولیس میں تقرریاں کرتی ہے جبکہ وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے سینیٹ الیکشن کیلیے ایم کیو ایم سے بات چل رہی ہے، پولیس میں بھرتیاں میرٹ پر ہورہی ہیں،اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ عدالت میں جائے۔سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف شہریار مہر نے کہا کہ پولیس میں جب بھی نئی تقرریاں ہوئیں وہ پیپلز پارٹی نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کی۔حال یہ ہے کہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی فورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں وزیر اعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف موجود تھے ۔دوسری جانب لاڑکانہ میں ہونے والی پاسنگ آوٹ پریڈ ،اسٹیج شو لگ رہی تھی۔وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل میمن اس بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پولیس میں جتنی بھی بھرتیاں ہو رہی ہیں وہ میرٹ پر ہورہی ہیں۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اس بار بھی سینٹ میں پی پی پی ہی کامیاب ہوگی جبکہ شہریا ر مہر نے کہا کہ اپوزیشن متحد ہوکر مناسب حکمت عملی کے تحت 4 سے 5 سیٹیں لینے میں کامیاب ہوجائے گی۔