پاکستان
06 فروری ، 2015

لاہور ، اقدام قتل کا ملزم عدالت سے فرار ،پولیس دیکھتی رہ گئی

 لاہور ، اقدام قتل کا ملزم  عدالت سے فرار ،پولیس دیکھتی رہ گئی

لاہور......سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اقدام قتل کے مقدمے کا ملزم عدالت سے فرار ہوگیا ۔پولیس ملزم کو جاتے دیکھتی رہ گئی۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اقدام قتل کے مقدمہ میں ملزم وقاص نے ضمانت کی درخواست دے رکھی تھی ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کر دی ،جس پر ملزم عدالت سے فرار ہو گیا ۔ملتان پولیس نے ملزم کےخلاف رشتہ دارکوقتل کرنے کی کوشش پر مقدمہ درج کیاتھا۔

مزید خبریں :