پاکستان
07 فروری ، 2015

کراچی: گلشن معمار میں پولیس مقابلہ، تین ڈاکو گرفتار

کراچی: گلشن معمار میں پولیس مقابلہ، تین ڈاکو گرفتار

کراچی .......کراچی کے علاقے گلشن معمار میں پولیس مقابلے کے بعد دو زخمی ساتھیوں سمیت تین ڈاکو گرفتار جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق گلشن معمار میں مقابلے کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا گیا جن میں دو زخمی ہیں جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گرفتار ڈاکوئوں کی شناخت عاطف، عزیز اور یاسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

مزید خبریں :