دنیا
07 فروری ، 2015

چین : ہانگ کانگ کے سی ای اوکی تصاویر والے ٹوائلٹ پیپر ضبط

چین : ہانگ کانگ کے سی ای اوکی تصاویر والے ٹوائلٹ پیپر ضبط

بیجنگ .......چین میں، چین نواز ،ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو کی تصاویر والے ہزاروں ٹوائلٹ پیپر رول ضبط کرلیے گئے۔ہانگ کانگ ڈیموکریٹک پارٹی کے حکام کے مطابق چینی حکام نے شہر شین ژین میں ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا، جہاں ہانگ کانک کے چیف ایگزیکٹو کی تصویروں والے ٹوائلٹ پیپر بن رہے تھے،پولیس نے کارروائی کے دوران 8 ہزار ٹوائلٹ پیپر رول اور ٹیشو پیپر کے 20ہزار پیکج ضبط کرلیے۔ پارٹی حکام کے مطابق انہیں نئے چائنیز سال پر فرخت کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا تھا۔ تاہم ٹیشو پیر ضبط کئے جانے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

مزید خبریں :