کاروبار
30 اپریل ، 2012

بجلی بحران بڑھنے کا خطرہ، آئی پی پیز کا حکومت کو ادائیگی کیلئے حتمی نوٹس

بجلی بحران بڑھنے کا خطرہ، آئی پی پیز کا حکومت کو ادائیگی کیلئے حتمی نوٹس

اسلام آباد … ملک میں بجلی کا بحران بڑھنے کا خطرہ پیدا ہوگیا، 8 آئی پی پیز نے حکومت کو ادائیگی کیلئے حتمی نوٹس جاری کردیاہے۔ آئی پی پیز ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ حکومت کو 34 ارب روپے کی وصولیابی کا دوسرا نوٹس جاری کردیا ہے، 2 مئی تک حکومت نے ادائیگی نہیں کی تو 8 آئی پی پیز بند ہوجائیں گے اور ملک میں 1650 میگاواٹ بجلی کی پیداوار بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ اس سے قبل آئی پی پیز نے حکومتی ضمانت طلب کرنے کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے حکومت کو ایک ماہ کا نوٹس دیا تھا اور ادائیگیوں کا معاملہ طے کرنے کیلئے 16 اپریل کو ایک اجلاس وزارت خزانہ اور پانی و بجلی اور آئی پی پیز کے نمائندوں کے درمیان ہوا تھا جو کہ بے نتیجہ رہا تھا۔

مزید خبریں :