29 اپریل ، 2025
پہلگام حملے کے وقت زپ لائن پر غیر ارادی طور پر ریکارڈ کیے گئے واقعے کے مناظر سامنے آگئے۔
ویڈیو میں دہشت گرد اندھا دھند فائرنگ کرتے اور سیاح بھاگتے نظر آ رہے ہیں۔
ویڈیو میں ایسا کوئی منظر نہیں جس میں حملہ آور وہاں موجود افراد سے بات کرتے یا مذہب کے بارے میں کسی سے پوچھ گچھ کررہے ہوں۔
بھارتی میڈیا نے ویڈیو میں نظر آنے والے کشمیری زپ لائن آپریٹر جو بظاہر مسلمان نظر آتا ہے کو تحقیقات سے قبل ہی کٹہرے میں کھڑا کردیا۔
بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے زپ لائن آپریٹر کو دفتر میں طلب کرکے تحقیقات شروع کردیں۔