دنیا
08 فروری ، 2015

مشرق وسطیٰ سے عیسائیوں کی نقل مکانی،شہزادہ چارلس کا اظہار تشویش

 مشرق وسطیٰ سے عیسائیوں کی نقل مکانی،شہزادہ چارلس کا اظہار تشویش

لندن......برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس نے مشرق وسطیٰ میں داعش کی سرگرمیوں کے باعث عیسائیوں کی نقل مکانی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ شہزادہ چارلس ان دنوں خلیجی ریاستوں کے دورے پر ہیں،برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ داعش کی کارروائیوں کے باعث عیسائی کمیونٹی سب سے زیادہ متاثر ہوئی جو انتہائی تکلیف دہ ہے۔اگریہی صورت حال برقرار رہی تو مشرق وسطیٰ میں بہت کم عیسائی باقی رہ جائیں گے۔شہزادہ چارلس نے اس بات پر زور دیا کہ مذاہب کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :