08 فروری ، 2015
دبئی......متحدہ عرب امارات میں ایک منفرد مقابلہ منعقد کیا گیا، شرکاء نے ایسے ڈرون طیارے پیش کیے جو روزمرہ کا موں میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔دبئی میںمنعقد کیئے گئے مقابلے میں51 ملکوں کےماہرین نے اپنے شاہکار پیش کیے، جن میں کھڑکی صاف کرنے والا ڈرون، باغبانی میں استعما ل کیا جانے والا ڈرون، اور سمندر میں سرچ آپریش کیلئے استعمال کیا جانے والا چھوٹا ڈرون طیارہ سب کی توجہ کا مرکز رہا، مقابلے میں سوئس ٹیم کے ڈرون کو بہترین ڈرون قرار دیا گیا۔ یہ بال نما ڈرون خطر ناک راستوں پر سرچ اورریسکیو آپریشن میں ماہرہے، جیتنے والی ٹیم کو دس لاکھ ڈالر کی رقم سے بھی نوازا گیا۔