09 فروری ، 2015
لاہور ........لاہور کےنواحی علاقےچوہنگ میں تیز رفتار گاڑی نےایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی،حادثےمیں موٹرسائیکل سوار2 پولیس اہلکارجاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ ملتان روڈپرپیش آیا۔پولیس کےجوان افتخار اور امجد چوہنگ تربیتی مرکز میں ڈیوٹی کے بعد ایک موٹر سائیکل پر سوار ہوکرواپس جا رہے تھے کہ ایک تیز رفتار گاڑی نےانہیں ٹکر ماردی۔ دونوں کو مقامی اسپتال منتقل کیاگیا،مگروہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےدم توڑ گئے۔پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔