پاکستان
09 فروری ، 2015

لاہور:سزائے موت کے قیدی کی سزاعمر قید میں تبدیل

لاہور:سزائے موت کے  قیدی کی سزاعمر قید میں تبدیل

لاہور.......لاہورہائی کورٹ نے سزائے موت کےایک قیدی کی سزاعمر قید میں بدل دی۔ لاہورہائی کورٹ کےروبروننکانہ صاحب میں قتل کےایک مقدمے میں ملوث ملزم پرویزکی سزائے موت کےخلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ملزم کے وکیل نےموقف اختیارکیاکہ ناکافی شہادتوں کے باوجود ملزم کوسزائے موت سنادی گئی۔عدالت نےدلائل سننےکےبعد ملزم کی سزائے موت عمرقید میں بدل دی۔ملزم کےخلاف2005 ءمیں قتل کامقدمہ درج ہواتھا۔

مزید خبریں :