30 اپریل ، 2012
اسلام آباد … وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اعتزاز احسن کو بطور وکیل 100 روپے کا چیک بھیجا ہے، اپنے خط میں وزیر اعظم نے اعتزاز احسن کی اعلیٰ وکالت کی تعریف کی ہے۔ ترجمان وزیر اعظم ہاوٴس کے مطابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے وکیل اعتزاز احسن کو 100 روپے کا چیک بطور فیس بھجوایا۔ وزیر اعظم نے چیک کے ساتھ ایک خط بھی بھجوایا جس میں اعتزاز احسن کو ان کی قانونی مہارت پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ دن ضرور آئے گا جب اعتزاز احسن کی کتاب کے مطابق عدالتیں آمروں کو ناجائز قرار دیں گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی عوام ہی نے طے کرنی ہے، جو کے ان کا حق ہے اور یہ حق عوام سے کوئی نہیں چھین سکتا۔