09 فروری ، 2015
کراچی......سینیٹر رحمان ملک پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہدایت پر لندن روانہ ہوگئےہیں جہاں وہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کریں گے۔رحمان ملک کے قریبی ذرائع کے مطابق سابق وزیرداخلہ لندن میں الطاف حسین سے ملاقات کرکے سینٹ انتخابات کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان تعاون کے سلسلے میں تفصیلات طے کریں گے ۔ اس ملاقات میں سانحہ بلدیہ ٹائون سمیت کراچی کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔