09 فروری ، 2015
کراچی......وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف جمعے کوکراچی میں دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان سے متعلق اہم اجلاس میں شرکت کرینگے،ذرائع کےمطابق گورنر ہاؤس کراچی میں قومی ایکشن پلان سے متعلق اجلاس میں گورنر، وزیراعلیِ سندھ، کورکمانڈر، چیف سیکریٹری، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، سیکریٹری داخلہ اور دیگر اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے،اجلاس میں حکومت سندھ کی جانب سے قومی ایکشن پلان پرعملدرآمد سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گااور ڈی جی رینجرزاور آئی جی سندھ کی جانب سے امن وامان ، دہشت گردی کے مقدمات اور فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی ۔