پاکستان
30 اپریل ، 2012

وزیراعظم تودورکی بات گیلانی رکن اسمبلی بھی نہیں رہے،چوہدری نثار

 وزیراعظم تودورکی بات گیلانی رکن اسمبلی بھی نہیں رہے،چوہدری نثار

اسلام آباد … قوم اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ہمیوسف رضاگیلانی کووزیراعظم تسلیم ہی نہیں کرتے، ہمارے احتجاج کے باعث قومی اسمبلی میں کوئی کارروائی نہیں ہوئی،قومی اسمبلی میں بدھ کوآج سے زیادہ احتجاج کیاجائیگا،ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم تودورکی بات یوسف رضاگیلانی رکن قومی اسمبلی بھی نہیں رہے،اسمعاملے پرالیکشن کمیشن کے پاس جارہے ہیں،کیونکہ الیکشن کمیشن کسی بھی رکن کی اہلیت کافیصلہ کرسکتاہے اور اگر ہمارے خلاف کوئی الزام ہے توعدالت سے رجوع کیاجائے۔ان کا کہنا تھاکہگیلانی صاحب کہتے ہیں کہ انھیں صرف اسپیکرہٹاسکتاہے،عدالتی فیصلے کے نتیجے میں گیلانی وزیراعظم نہیں رہے اس وقت وہ مجرم ہیں۔ کیونکہ انہوں نے فیصلے کیخلاف اپیل کی اورنہ انھیں اسٹے ملا،عدلیہ فیصلہ دے چکی ہے،ہم عوام کی مددسے اس پرعملدرآمدممکن بنائینگے، ان کا کہنا تھا کہ سزایافتہ وزیراعظم کے خط کاجواب نہیں دیں گے،چیف الیکشن کمشنرکے تقررپروزیراعظم کے خط کی کوئی حیثیت نہیں،ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ60ملین ڈالرزکی واپسی کاہے،60ملین ڈالرزکی واپسی کیلئیاسمبلی کے اندراورباہراحتجاج کرینگے۔ان کا کہنا تھا کہ،نورا کشتی اس وقت عمران خان اورحکومت کے درمیان ہے۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں عمران خان اورجاویدہاشمی کی تعریف کی۔ان کا کہنا تھا کہ ہفتے کوٹیکسلا میں احتجاجی جلسہ ہوگا،جس سے نوازشریف خطاب کرینگے۔

مزید خبریں :