کھیل
09 فروری ، 2015

فاسٹ بولر جنید خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

فاسٹ بولر جنید خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

صوابی ...........قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ شادی کی تقریب ان کے آبائی گاؤں صوابی میں ہوئی جس میں اہل خانہ کے علاوہ عزیزواقارب نے شرکت کی۔ کرکٹر جنید خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی دلہن کے لیے سب سے قیمتی تحفہ خود ہیں۔کرکٹر جنید خان کی منگنی 8ماہ قبل برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں حاجی مطیع اللہ کی صاحبزادی خانسہ سے ہوئی جنہوں نے ان فٹ ہونے کے باعث ورلڈ کپ ٹیم اسکواڈ میں شامل نہ ہونے کو غنیمت جانتے ہوئے شادی کا فیصلہ کیا۔ پیر کے روز جنید خان کی آبائی گاوں متھرا ڈاگئی صوابی میں شادی کی تقریب ہوئی جس میں رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ دلہن کے گاؤں گوہاٹی میں بھی خوشی کا سماں تھا۔ کرکٹر جنید خان نے شیروانی زیب تن کی ہوئی تھی۔ میڈیا سے گفت گو میں انہوں نے کہا کہ شادی کا لباس انہوں نے پشاور سے بنوایا۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی سادگی سے کی گئی ہے۔ کل ولیمہ ہوگا جس میں پٹھانوں کی روایتی کھانے کی ڈشیں چاول گوشت، دال، چکن کڑاہی اور حلوہ مہانوں کو پیش کئے جائیں گے۔ جنید خان نے کہا کہ اپنی دلہن کے لیے سب سے قیمتی تحفہ میں خود ہوں۔ کرکٹ کے حوالے سے کہا کہ ان کی خواہش تھی کے ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد شادی کرتا لیکن اللہ تعالی کے ہر کام میں بہتری ہوتی ہے، مجھ سمیت فیملی اور رشتہ دار ورلڈ کپ میں شرکت نہ کر سکنے پر اداس ہیں، انشاء اللہ جلد فٹ ہوکر ملک وقوم کے لیے دوبارہ کھیلوں گا۔

مزید خبریں :