پاکستان
30 اپریل ، 2012

پاکستان ایران کیخلاف پابندیوں پر عملدرآمد یقینی بنائے، امریکا

پاکستان ایران کیخلاف پابندیوں پر عملدرآمد یقینی بنائے، امریکا

اسلام آباد … امریکا نے پاکستا ن سے درخواست کی ہے کہ ایران کیخلاف امریکی پابندیوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، وزارت خارجہ نے اس حوالے سے پاکستانی کمپنیوں کو آگاہ کر دیا۔ وزارت خارجہ نے سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ امریکی سفارتخانے نے ایک نان پیپر شیئر کیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر پاکستان بھی عملدرآمد یقینی بنائے۔ وزارت خارجہ نے سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن سے کہا ہے کہ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس بارے میں آگاہ کر دے۔ وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل کرنے کا پابند نہیں تاہم جو پاکستانی کمپنیاں امریکی پابندی کا شکار کسی ایرانی کمپنی کے ساتھ تجارت کریں گی انہیں امریکی کمپنیوں کے ساتھ تجارت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن نے امریکی درخواست کے ساتھ دفترخارجہ کا خط، وفاقی چیمبر اور اوورسیز چیمبر کو بھجوا دیاہے۔

مزید خبریں :