پاکستان
09 فروری ، 2015

پٹرولیم مصنوعات پراضافی جی ایس ٹی کے خلاف اپوزیشن کا ایوان سے واک آؤٹ

پٹرولیم مصنوعات پراضافی جی ایس ٹی کے خلاف اپوزیشن کا ایوان سے واک آؤٹ

اسلام آباد...........پٹرولیم مصنوعات پراضافی جی ایس ٹی کے نفاذ کے خلاف اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کے ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اپوزیشن ارکان کو منا کر ایوان میں واپس لے آئے جس کے بعد پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی نے اسمبلی سے علامتی واک آؤٹ ختم کردیا۔

مزید خبریں :