09 فروری ، 2015
اسلام آباد..........متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل نے کہا ہے کہ دھرنے میں کیا کیا گل کھلائے گئے ہم سب جانتے ہیں، ہم پاکستان سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے رشید گوڈیل نے مزید کہا کہ ہم پر جو الزام لگائے گئے ہیں ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کیے جائیں، ہم پر الزام لگانے والے اپنے گریبان میں بھی جھانکیں۔ انہوں نے کہا کہ کل کےدھرنے قوم کے سامنے ہیں جو تم کرو گے وہ ہم کریں گے، عمران خان جیسا بد دیانت کوئی شخص نہیں۔ رشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ بلدیہ ٹاؤن واقعے کی انکوائری ضرور ہونی چاہیے، جی ایس ٹی کا نفاذ ظالمانہ اقدام ہے، ہم بھی احتجاجاً واک آوٹ کرتے ہیں۔