30 اپریل ، 2012
راولپنڈی…پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری نظام کے استحکام اورتسلسل پریقین رکھتے ہیں،ملکی سا لمیت کاتحفظ،خودمختاری کادفاع ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔یوم شہدا ء کے موقع پر جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے آرمی چیف نے کہا کہ آئین میں واضح طورپرقومی اداروں کی ذمے داریوں کاتعین کیاگیاہے،آئین کی مطابق معاملات ایسے نبھائیں کہ ادارے اورملک کے وقارمیں اضافہ ہو،یہی واحدراستہ ہے جس سے قومی سلامتی مزیدمستحکم ہوگی۔مسلح افواج اپنی قوت اورعوام کی حمایت سے ملکی سا لمیت کاتحفظ کرسکتی ہیں۔پاک فوج کی قربانیوں کے باوجودکچھ بیرونی طاقتوں نے عدم اعتمادکی مہم چلائی،پاک فوج کیخلاف مہم سے عوام ہیجان کاشکاررہی،نومبرمیں سلالہ چیک پوسٹ پرہمارے فوجیوں کوشہیدکردیاگیا،ہمارامقصدپاکستان کومضبوط ملک بناناہے،پاکستانی عوام کے جذبہ حب الوطنی کوسلام پیش کرتاہوں،پاکستان حالت جنگ میں ہے،قوم کی دعاسے سرخروہونگے،نظریہ پاکستان پریقین مکمل ہوگاتوسرخروہونگے۔