09 فروری ، 2015
اسلام آباد.........قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ایم کیو ایم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سانحہ بلدیہ عدالت میں جاکر کلیئر کرائے اور اس میں ملوث مجرموں سےلاتعلقی کا اظہار کرے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیاسے بات چیت میں کہاہے کہ فوجی عدالتوں میں جانے کیلئےسانحہ بلدیہ سےبڑاکیس کون ساہوگا،ایم کیو ایم عدالت جا کرکہے کہ جےآئی ٹی کی رپورٹ درست نہیں، شکار پورسانحہ پر وزیراعظم، وزیر داخلہ، پنجاب اورخیبرپختونخوا کےنہ آنےپرافسوس ہے، ن لیگ کو ایسا سمجھتے تھے، تحریک انصاف تو اس سے بھی آگے ہے۔ایک سوال کےجواب میں خورشیدشاہ نےکہاکہ ایم کیوایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کا پارٹی نے انہیں بتایا،اس پر صرف رحمان ملک کا بیان سنا ہے،یہ رحمان ملک کی پھرتیاں ہیں۔