پاکستان
09 فروری ، 2015

اسلام آباد ہائیکورٹ :ڈرون حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر درخواست کی سماعت

اسلام آباد ہائیکورٹ :ڈرون حملوں میں شہریوں کی ہلاکت پر درخواست کی سماعت

اسلام آباد..........اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈرون حملوں میں ہلاکتوں پر سی آئی اے کے سابق اسٹیشن چیف کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے پولیس کو دو ہفتوں کی مہلت دے دی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ایک شہری کریم خان کی جانب سے ڈرون حملوں میں اس کے بھائی اور بیٹے کی موت پر عدالتی حکم کے باوجود سی آئی اے کے سابق سٹیشن چیف کے خلاف قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ آئی جی اسلام آباد طاہر عالم نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ درج کرنے کے لیے حکومت سے رابطہ کیا ہے،کچھ مہلت دی جائے جس پر عدالت نے 2 ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :