پاکستان
30 اپریل ، 2012

ڈرون حملوں کو عالمی طور پر قانونی حیثیت حاصل ہے، مشیر امریکی صدر

ڈرون حملوں کو عالمی طور پر قانونی حیثیت حاصل ہے، مشیر امریکی صدر

واشنگٹن … امریکی صدر کے مشیر جان برینن نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کو عالمی قوانین کی روشنی میں قانونی حیثیت حاصل ہے، صدر اوباما نے ڈرون حملوں سے متعلق وضاحت دینے کی ہدایت کی ہے۔ امریکی صدر براک اوباما کے مشیر جان برینن کا کہنا ہے کہ امریکا القاعدہ، طالبان اور اتحادیوں سے حالت جنگ میں ہے، ڈرون حملوں میں متعدد القاعدہ رہنماوٴں کو ہلاک کیا گیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کو عالمی قوانین کے تحت قانونی حیثیت حاصل ہے، امریکی صدر نے ڈرون حملوں پر وضاحت دینے کی ہدایت کی ہے۔ جان برینن نے مزید کہا ہے کہ امریکا اس ہفتے اسامہ کے کمپاوٴنڈ سے ملنے والی کچھ دستاویزات جاری کرے گا۔

مزید خبریں :