دنیا
10 فروری ، 2015

دلی کے عام انتخابات میں عام آدمی نے جھاڑو پھیر دی

دلی کے عام انتخابات میں عام آدمی نے جھاڑو پھیر دی

نئی دہلی.........دلی کی ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے کلین سوئپ کرتے ہوئے 64 نشستوں میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔وفاق میں برسراقتدار جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو بدترین شکست کا سامنا کرناپڑا۔وزیراعظم نریندرمودی نےدلی کے متوقع وزیراعلی اروند کیجریوال کو ٹیلے فون کرکے مبارک باد دی اور پوری حمایت کا یقین دلایا۔دلی کی ستررکنی ریاستی اسمبلی میں عام آدمی پارٹی نے توقعات کے عین مطابق کامیابی حاصل کی۔عوامی مطالبوں کی تکمیل کے وعدوں پر ووٹ مانگنے والی جماعت نے اروندکیجریوال کی قیادت میں کلین سوئپ کردیا۔وزیراعظم نریندرمودی نے اپنی جماعت کی انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے اروند کیجریوال کو ٹیلے فون کیا۔اروند کیجریوال کا کہناتھاکہ وہ دلی کی ترقی چاہتے ہیں اور جلد وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم نے دلی کی ترقی کے لیے کیجروال کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ بی جے پی کی کرن بیدی نے بھی اورند کیجریوال کو ٹیلے فون کرکے مبارک باد دی۔کانگریس کے امیدوار آجے ماکن نے بھی اروند کیجریوال کو مبارک باد دی۔عام آدمی پارٹی کے ہیڈکوارٹر کے باہر حامیوں کا ہجوم ہے۔جیت کی خوشی سے سرشار افراد اپنی جماعت کے حق میں خوب نعرے لگارہے ہیں۔

مزید خبریں :