30 اپریل ، 2012
لاہور … سوئی ناردرن گیس نے 22 ارب روپے کی عدم ادائیگی پر پیپکو کو 260 ملین کیوبک فٹ گیس فراہمی روک دی ہے، پاور پلانٹس کو گیس اور تیل نہ ملنے سے بجلی کا بحران پھر شدید تر جبکہ شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے بھی بڑھ گیا ہے۔ پیپکو اعلان کے باوجود ملک میں یکساں بنیادوں پر لوڈشیڈنگ تو دور کی بات، غیر اعلانی بندش کا سلسلہ بھی رک نہیں سکا۔ لاہور میں دورانیہ 13 گھنٹے، چھوٹے شہروں میں 14 اور دیہات میں 20 گھنٹے تک چلا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سوئی گیس کوٹ ادو اور دیگر پاور ہاوٴسز کو گیس سپلائی بند او رتیل کی فراہمی مزید کم ہونے سے شارٹ فال بڑھ گیا ہے۔ بیشتر پاور ہاوٴسز صلاحیت سے کہیں کم بجلی پیدا کر رہے ہیں، پنجاب میں بدترین لوڈشیڈنگ سے عوام بے حال جبکہ کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہیں۔ پیپکو حکام کا کہنا ہے کہ پاور ہاوٴسز کو گیس فراہمی مجبوراً بند کی ہے، فی الحال لوڈشیڈنگ میں ریلیف کا امکان کم ہے۔