پاکستان
10 فروری ، 2015

شیریں مزاری سےمعافی مانگتاہوں،الطاف حسین

شیریں مزاری سےمعافی مانگتاہوں،الطاف حسین

لندن..........متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری سےمعافی مانگتا ہوں،آئی ایم سوری، اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنےمیں موجودتمام شریف خواتین سےمعذرت چاہتاہوں،میرے بیان سے جن خواتین کی دل آزاری ہوئی ، ان سے معذرت چاہتا ہوں۔ الطاف حسین کا مزید کہنا ہے کہ میں جنگ نہیں ملک سنوارنا چاہتا ہوں،ابھی تو عمران خان کے بارے میں کچھ کہا ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ زمینوں کی فروخت سےمتعلق تحقیقات جاری ہیں،زمینوں کی فروخت کاپتاچلاتورابطہ کمیٹی کومعطل کردیا،رضوان قریشی کو جانتا تک نہیں۔

مزید خبریں :