10 فروری ، 2015
اسلام آباد..........متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے معافی مانگنے پر تحریک انصاف کی رہنما اور ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی بھی اپنےبیانات پرمعافی مانگے، اسلام ہمیں یہی سکھاتاہےکہ کوئی معافی مانگے تو معاف کردینا چاہیے۔ شیریں مزاری کا مزید کہنا ہے کہ اگر ایسا ہی رویہ رکھا گیا تو دوبارہ چیلنج کریں گے،دوبارہ یہی رویہ اختیارکیاگیاتوسخت جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ امیدہےآئندہ ایسےبیانات سےگریزکیاجائےگا،عمران خان کل سکھرسےشکارپورجائیں گے، برطانوی حکام کو خط لکھ دیا ہے اور میڈیا کو بھی جاری کردیا ہے۔