30 اپریل ، 2012
پشاور … پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے صوبے کی ماتحت عدالتوں میں آنیو الے معذور سائلین کیلئے ویل چیئرزکا عطیہ دیا ہے۔ جسٹس دوست محمد خان نے ویل چیئر ز ماتحت عدلیہ کے ججوں کے حوالے کردیں۔ ابتدائی مرحلے میں ماتحت عدالتوں کیلئے 96 ویل چیئرز فراہم کی گئیں جو پاکستان بیت المال کی طرف سے فراہم کی گئی ہیں۔ یہ ویل چیئرز عدالتوں میں آنیو الے معذور اور عمر رسیدہ سائلین کو دی جائیں گی۔