10 فروری ، 2015
کراچی.........ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری نے امریکی سفیر کو خط لکھا ہے کہ عدالتی فیصلے کے باوجود ٹیرن جیڈ کو بیٹی قبول نہ کرنے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرائی جائے۔سینیٹر بابر غوری نے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کو لکھے گئے خط میں کیلی فورنیا کی عدالت کے13اگست 1997ءکے اینا لوئسا وائٹ بنام عمران خان کیس کا حوالہ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ امریکی عدالت 15جون 1992ءکو پیدا ہونے والی بچی ٹیرن جیڈ کی ولدیت کا فیصلہ کر چکی ہے اور وہ عمران خان کی بیٹی ہیں۔ خط میں امریکی سفیر سے کہا گیا ہے کہ ٹیرن جیڈ امریکی شہری ہے اور عمران خان اسے بیٹی تسلیم نہ کر کے ایک امریکی شہری کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں ، اس حوالے سے کارروائی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں ۔