10 فروری ، 2015
خیبر ایجنسی..........خیبر ایجنسی میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق مسافر کوچ لنڈی کوتل سے طورخم جارہی تھی کہ طورخم روڈ پر بریک فیل ہونے سے کھائی میں جاگری۔ حادثے میں دو خواتین سمیت 5 مسافر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 13 شدید زخمیوں کو لنڈی کوتل اسپتال متنقل کردیا گیا، جہاں 7 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر پشاور منتقل کردیا گیا۔