پاکستان
10 فروری ، 2015

الطاف حسین سے اظہار ِیکجہتی، اسلام آباد اور پنجاب میں مظاہرے

الطاف حسین سے اظہار ِیکجہتی، اسلام آباد اور پنجاب میں مظاہرے

اسلام آباد ........متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں نے اپنے قائد الطاف حسین سے اظہار یک جہتی اور عمران خان کے خلاف پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے۔اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے احتجاجی مظاہرے کی قیادت بالائی پنجاب کے پارٹی صدرعتیق عباسی نے کی۔مظاہرین نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے اظہاریک جہتی کے لیے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ لاہورمیں ایم کیوایم کے کارکن پریس کلب کے سامنے جمع ہوئے، مظاہرین نے عمران خان کےخلاف اور الطاف حسین کے حق میں نعرے لگائے۔ ملتان میں بھی پریس کلب کے باہر ایم کیوایم کے کارکنوں نے الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا۔ سیالکوٹ میں ایم کیو ایم کے کارکنوں نے شہاب پورہ روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی۔ گوجرانوالہ میں ایم کیو ایم کے کارکنوں نے پریس کلب کے باہر عمران خان کے خلاف مظاہرہ کیا۔

مزید خبریں :