پاکستان
10 فروری ، 2015

پشاور: حیات آباد میں ڈاکٹر کے گھر پر دستی بموں سے حملہ

پشاور: حیات آباد میں ڈاکٹر کے گھر پر دستی بموں سے حملہ

پشاور.........پشاورکے علاقے حیات آباد کے فیز 7 میں واقع ایک ڈاکٹر کے گھر پر مسلح ملزمان نے دستی بموں سے حملہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے گھر کی دیوار اور گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا، ڈاکٹر کے گھر پر پھینکے گئے دستی بموں میں سے ایک پھٹ گیا، جبکہ دوسرا نہیں پھٹ سکا۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے ایک دستی بم ناکارہ بنادیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بھتا خوروں نے اس سے قبل بھی ڈاکٹر رضوان خٹک کے گھر پر دستی بم پھینکا تھا۔

مزید خبریں :