10 فروری ، 2015
اسلام آباد.........تحریک انصاف نےالطاف حسین کےخلاف برطانوی ہائی کمشنر کوخط لکھ کران کی شہریت ختم کرنےکامطالبہ کیاہے ۔ ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ پرٹن کے نام خط میں کہاگیاہے کہ الطاف حسین برطانوی شہری ہےاوروہ برطانوی سرزمین کوپاکستان میں تشدد کےفروغ کیلئےاستعمال کررہا ہےجس کی برطانوی قانون اجازت نہیں دیتا۔خط میں مزیدکہاگیا ہے کہ ایم کیو ایم زہرہ شاہد اور ولی خان بابر سمیت شہریوں اور صحافیوں کے قتل میں ملوث ہے،خط میں بلدیہ ٹاون میں سانحہ کی رپورٹ کا حوالہ بھی دیاگیاہے۔خط میں کہاگیاہے کہ الطاف حسین کےخلاف قتل کےکئی کیسز ہیں ، ان کی برطانوی شہریت کاتحفظ ختم کیاجائے ۔