پاکستان
10 فروری ، 2015

سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی حکومت کیلئے امتحان ہے، سراج الحق

سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی حکومت کیلئے امتحان ہے، سراج الحق

پشاور.........جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کا امتحان ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاون کے حوالے سے جوائنٹ ٹیم کی رپورٹ پر کارروائی کرتی ہے یا مصلحت کا شکارہوتی ہے۔انہوں نے یہ بات پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ پشاورپریس کلب کے پروگرام گیسٹ آور میں اظہار خیال کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھاکہ فاٹا کےلوگوں کو قابو کرنے کےلئے نت نئے قوانین بنائے جارہے ہیں،فاٹا کے عوام کے لئے بنیادی ضرورتوں کی بات نہیں کی جاتی کوئی یونیورسٹی یا اسپتال فاٹا میں نہیں بنایا گیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کے لئے سوارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کا اعلان کیاجائے ۔

مزید خبریں :