پاکستان
11 فروری ، 2015

عمران خان پولیس کیڈٹس کی پریڈ میں شرکت کیلئے نوشہرہ روانہ

عمران خان پولیس کیڈٹس کی پریڈ میں شرکت کیلئے نوشہرہ روانہ

اسلام آباد .....چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بنی گالا سے نوشہرہ کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے روانہ ہو گئے ہیں۔ عمران خان نوشہرہ میں پولیس کیڈٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کرینگے۔نوشہرہ میں عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ جوائنٹ ٹریننگ پولیس کالج میں خواتین اور مرد پولیس کمانڈوز کی ٹریننگ کا معائنہ کریں گے، ان کے ساتھ وزیر خیبر پختونخوا پرویز خٹک بھی موجود ہونگے۔ متوقع طور پر دوپہر کو عمران خان سکھر ائیر پورٹ پہنچیں گے اور یہاں سے بذریعہ سڑک شکار جائیں گے۔ شکار پور میں عمران خان امام بارگاہ کربلا معلی کو دورہ کرنے کے بعد شہداء کے لواحقین سے تعزیت بھی کرینگے۔

مزید خبریں :