11 فروری ، 2015
بوسٹن.......امریکی ریاست میساچوسٹس میں برف باری کے بعد صورتحال تاحال معمول پر نہیں آسکی۔دو ہفتے کی شدید برف باری نے کئی علاقوں کو شدید متاثر کیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریاست میساچوسٹ کے مشرقی علاقوں میں نیشنل گارڈز کے 5سو اہلکار برف صاف کرنے کیلئے تعینات ہیں۔ریاست بھر میں2 ہفتے کے دوران تقریبا6 فٹ برف پڑی ہے۔بوسٹن شہر کا ٹرانزٹ نظام برف باری کے باعث بند کیا جاچکاہے۔اس کو دوبارہ کھولنے کے حتمی وقت کے بارے میں کچھ بتانے سے حکام گریزاں ہیں۔شہر کا سب وے نظام اور ریل سروس بھی بند ہے۔برف کوشہری علاقوں سے صاف کرکے سمندرمیں پھینکنے کا کام بھی جاری ہے۔شہر کے بیشتر تعلیمی اداروں میں بھی سرگرمیاں معطل ہیں۔ برف باری کے باعث کچھ مکانات کی چھتیں بھی گرنے کی اطلاعات ہیں۔