11 فروری ، 2015
اسلام آباد ......ایوان بالا میں اپنی چھ سالہ مدت پوری کرکے 11مارچ کوریٹائرہونے والے خیبر پختونخوا کے سینٹرزمیں 6عوامی نیشنل پارٹی،5 پیپلزپارٹی اورایک کاتعلق جمعیت علمائے اسلام سے ہے۔ریٹائرڈہونے والوں میں جنرل نشستوں پرمنتخب ہونے والےعوامی نیشنل پارٹی کے حاجی محمدعدیل،زاہدخان اورعبدالنبی بنگش ،ٹیکنوکریٹ کی خصوصی نشست پرمنتخب افراسیاب خٹک،خواتین نشست پرفرح عاقل شاہ اوراقلیتوں کی مخصوص نشست سےامرجیت شامل ہیں ۔ پیپلزپارٹی کے باپ بیٹےگلزاراحمدخان اوروقاراحمدخان اورسردارعلی خان جنرل نشست،وزیراعلی خیبرپختونخواپرویزخٹک کے داماد عدنان خان ٹیکنوکریٹ اورسابق صوبائی وزیرسید قمرعباس کی بیوہ فرحت عباس خواتین نشست جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے امیرمولانافضل الرحمان کے سمدھی حاجی غلام علی جنرل نشست پر 6سالہ مدت مکمل کرکے ریٹائرہورہے ہیں۔