11 فروری ، 2015
اسلام آباد .........محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے،ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع صاف،گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پرابرآلود ہے،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔آج سب سے کم درجہ حرارت پاراچنارمیں درجہ حرارت منفی9، ریکارڈ کیا گیا۔ استورمنفی 7، اسکردو منفی 6، ہنزہ،کالام منفی 5، گوپس منفی 4،قلات منفی3، گلگت،مالم جبہ، راولاکوٹ منفی 2 ، دروش میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔