پاکستان
11 فروری ، 2015

الطاف حسین کی معافی ٹھیک پرسانحہ بلدیہ پرمعافی نہیں،عمران خان

الطاف حسین کی معافی ٹھیک پرسانحہ بلدیہ پرمعافی نہیں،عمران خان

نوشہرہ ......لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے دورے سے پہلے عمران خان نوشہرہ گئے، جہاں انہوں نے الطاف حسین کی معافی پر پہلا ردعمل دیدیا ہے۔ عمران خانے کہاہے کہ الطاف حسین کی معافی ٹھیک مگر سانحہ بلدیہ فیکٹری پر کوئی معافی نہیں ہوسکتی ۔نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگومیں عمران خان اپنے موقف پر قائم دکھائی دئیے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں مسلح گروپ کو پھرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ، کسی کو سیاسی وابستگی کی بنیاد پر چھوڑا نہیں جاسکتا۔ قانونی چارہ جوئی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ اسکاٹ لینڈ یارڈ مشرف اور زرداری کی وجہ سے اسکاٹ لینڈ یارڈ ان کی شکایت پر کارروائی کے لیے تیار نہ ہوئی ، نوا زشریف کی ذمہ داری ہے کہ برطانیہ پر دباؤ ڈالیں ۔ جوڈیشل کمیشن کے بارے میں عمران خان کا کہنا تھاکہ انہوں نے بیلٹس کا جائزہ لیا ہے ، ہفتے کو کیا فیصلہ آرہاہے یہ ان کے علم میں ہے ، سینیٹ الیکشن سے متعلق اوپن بیلٹنگ کے بعد عمران خان نے اب ایک نئی تجویز دے دی ہے ۔

مزید خبریں :