پاکستان
11 فروری ، 2015

عمران خان نے سینیٹ انتخابات کیلئے اجلاس طلب کرلیا

عمران خان نے سینیٹ انتخابات کیلئے اجلاس طلب کرلیا

پشاور ......پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےسینیٹ انتخابات کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے صوبائی پارلیمانی پارٹی کااجلاس طلب کرلیاہے۔تحریک انصاف کے ارکان کا پارلیمانی اجلاس آج وزیراعلی ہاوس پشاورمیں ہوگا ۔اجلاس میں سینیٹ کے انتخابات کے سلسلے میں ایم پی ایزکواعتماد میں لیاجائیگا۔اجلاس میں پارٹی کے ہم خیال گروپ کی ناراضی دورکرنے کی کوشش کی جائیگی، ہم خیال گروپ کے ایم پی اے محمودجان نے جیونیوزکوبتایا کہ وہ پارٹی چیئرمین کوتمام حقائق سے آگاہ کرینگے ۔ان کا کہناتھا کہ ہم خیال گروپ کوبھرتیوں سمیت مختلف حکومتی امورمیں نظرانداز کیا جارہاہےاورہم خیال گروپ اپنے تحفظات بیان کرے گاپارٹی کے ایک اورناراض رکن جاوید نسیم نے جیونیوزکوبتایاکہ اسے توپارٹی سے نکالاجاچکاہے تووہ کیوں اجلاس میں جائیں؟ ۔ان کا کہناتھا کہ وہ سینیٹ انتخابات میں اپنے ضمیراورحلقے کے مفاد میں اپنے ووٹ کا استعمال کرینگے۔

مزید خبریں :