11 فروری ، 2015
کراچی..........وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کی حکومت میں واپسی کے فیصلے کو خوش آمدید کہتےہیں ۔ ایم کیو ایم والے ہمارے دوست ہیں ان سے رابطہ رہتا ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم سے ناراضگی شدید نہیں تھی، حکومت میں واپس آنے کا فیصلہ بڑوں نے کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایم کیو ایم سے بات چیت کیلئے 2رکنی کمیٹی جلد بنائی جائے گی۔