پاکستان
01 مئی ، 2012

کوہستان:سیلاب سے متاثر ہونے والا پل دوسال بھی تعمیر نہ ہوسکا

کوہستان . . . . ضلع کوہستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقے رانولیہ کو دوبیر سے ملانے والا پل دو سال گزرنے کے باوجود تعمیر نہیں کیا جاسکا ، جس سے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ضلع کوہستان کی تحصیل پٹن کے علاقے دوبیر اور رانولیہ کے درمیان پل دوسال پہلے سیلاب میں بہہ گیا تھا جس سے پل کے اطراف رہائش پذیر بیس ہزار افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں۔گذشتہ سال ضمنی انتخابات میں صوبائی حکومت نے پل کی تعمیر کا وعدہ بھی کیا تھا لیکن الیکشن جیتنے کے بعد اسے بھلا دیا گیا۔ علاقے کے لوگ لکڑی کے ایک جھولتے پل کے ذریعے پیدل اپنا سامان سیکڑوں فٹ اونچائی پر لے جانے پر مجبور ہیں۔

مزید خبریں :