29 اپریل ، 2025
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 7 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ زیارت کے مطابق زیارت کے علاقے چوتیر سے 7 افرادکی لاشیں ملی جنہیں فوری ڈسٹرکٹ اسپتال زیارت منتقل کردیا گیا جہاں ان کی شناخت کی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ لاشیں ملنے پر مقامی افراد نے احتجاج کیا اور زیارت چوتیرشاہراہ کوبند کردیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کےلیے انتظامیہ مظاہرین سے بات چیت کر رہی ہے۔