11 فروری ، 2015
پشاور.........ن لیگ خیبر پختونخوا کے صدر پیرصابر شاہ نے کہا ہے کہ پارٹی کی توہین اور قیادت کی حکم عدولی سےبچنا چاہتا ہوں، پارٹی کے صوبائی صدر کو متبادل امیدوار بنانا کارکنوں کی توہین ہے۔ پیر صابر شاہ نے متبادل امیدوار کے طور پر نامزدگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ پارٹی نے مجھے متبادل امیدوار کے طور پر نامزد کیا ہے، میں درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کرونگا ساتھ ہی ن لیگی قیادت سے رابطے کی کوشش میں بھی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل پریس کانفرنس میں آیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔