01 مئی ، 2012
لندن. . . . انگلینڈ اور ویلز میں مزید بارشوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ خراب موسم کے سبب ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔برطانیہ کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے سبب بعض دریاوں میں پانی کی سطح بھی بلند ہوگئی ہے۔ اور ہیم شائرمیں کار سوار شخص کی گاڑی بارش کے پانی میں ڈوبنے کے سبب وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ واقعہ میں اسکا پالتو کتا بھی ہلاک ہوا۔ 19 سو 10 کے بعد یہ پہلا اپریل تھا جس میں اس قدر بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ مختلف علاقوں میں سیلاب کی36وارننگ جاری کی گئی ہیں جن میں سے 20 ساوتھ ویسٹ ،مڈلینڈز ،نارتھ ایسٹ اور ایسٹ انگلیا کیلئے ہیں۔