12 فروری ، 2015
اسلام آباد.......قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے سینیٹ میں جنوبی پنجاب کو زیرو کر دیا ہے،جنوبی پنجاب سے ایک سینیٹر جعفر اقبال تھے انہیں بھی نکال دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات میں پیسوں کا کھیل نہیں ہونا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق اسحاق ڈار سے بات ہوئی ہے،اس مسئلے پر جلد جہانگیر ترین سے بھی بات کروں گا، کوشش ہے کہ سینیٹ انتخابات سے قبل جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مسئلہ حل کرلیں۔