Time 27 جون ، 2025
پاکستان

کراچی:گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ہوٹل میں گھس گئی، ایک شخص جاں بحق

کراچی:گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ہوٹل میں گھس گئی، ایک شخص جاں بحق
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے لانڈھی میں ٹرک کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں منی ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ہوٹل میں گھس گئی،حادثے میں ہوٹل پر بیٹھا ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ 

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کے الیکٹرک کے زیر استعمال تھی۔زخمی شخص اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت شیخ نذیر اور زخمی کی اقبال کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے منی ٹرک کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔

مزید خبریں :