01 مئی ، 2012
پنوں عاقل…پنوں عاقل چھاوٴنی میں یوم شہدا کی تقریب ہوئی جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونیو الے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیاگیاشہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقدہ اس تقریب کے مہمان خصوصی شہدا کے ورثا تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی او سی پنوں عاقل نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں سے ان کے والدین اور علاقے کے لوگوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں۔تقریب میں بچوں نے خاکے اورٹیبلوز پیش کئے۔ورثا نیشہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے تقریب میں پاک فوج کے افسران بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔