پاکستان
13 فروری ، 2015

پشاور:حیات آباد میںجامع مسجد کے باہر دھماکے اور فائرنگ،2افراد جاں بحق

پشاور:حیات آباد میںجامع مسجد کے باہر دھماکے اور فائرنگ،2افراد جاں بحق

پشاور.....پشاور کے علاقے حیات آباد میں جامع مسجد کے باہر تین زور دار دھماکوں اور فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، فوری طور پر دھماکوں کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر میاں سعید کے مطا بق دھماکا مسجد کے باہر ہوا۔دھماکے میں 2افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے ، جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکوں کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ ایمبولینس اور سیکورٹی اہلکار جائے وقوعہ کی پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ شدید فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید خبریں :