13 فروری ، 2015
ہنگو.........ہنگو میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کے گیٹ کیساتھ نصب 4 کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا گیا۔پولیس کےمطابق بابوتنگ کے علاقے میں نامعلوم دہشتگردوں نے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کے مین گیٹ کےساتھ چار کلو گرام وزنی بم نصب کیا تھا جس کی اطلاع ٹیچر نے پولیس کو دی جس پر فوری طور پر اسکول کو خالی کرایاگیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم ناکارہ بنا دیا جس کے بعد اسکول میں تعلیمی سرگرمیاں پھر سے شروع کردی گئی ہیں ۔