پاکستان
13 فروری ، 2015

پشاور :حیات آباد کی جامع مسجد پر خود کش حملہ،10افراد شہید

پشاور :حیات آباد کی جامع مسجد پر خود کش حملہ،10افراد شہید

پشاور ......پشاور کے علاقے حیات آباد میں واقع امامیہ بارگاہ و جامع مسجد میںخودکش دھماکےاور فائرنگ میں 10افرادشہید اور 60سے زائد زخمی ہوگئے ہیں،وزیرداخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ پاک فوج نے جائے حادثے پر پہنچ کر کنٹرول سنبھال لیا ہے۔عینی شاہد کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد6سے 7تھی انہوں نے حملہ کرنے سے قبل اپنی گاڑی کو آگ لگائی ،وہ ایف سی یونیفارم میں ملبوس تھے،انہوں نے پہلے ہینڈ گرینڈ سے حملہ کیا،پھر فائرنگ اور بعد ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔جس کے نتیجے میں 10افرادشہید اور 60سے زائد زخمی ہوگئے ہیںجبکہ حملہ آور تاحال مسجد کے قریب واقع عمارتوں میں چھپے ہوئے ہیں۔حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ خبیر پختونخوا کے وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ ہم دھماکے کی جگہ روانہ ہورہے ہیں،پشاور میں ہائی الرٹ ہے ،دھماکا پاسپورٹ آفس کے قریب امام بارگاہ کے باہر دھماکا ہوا ۔ذرائع کے مطابق 1ہزار افراد کی گنجائش رکھنے والے مسجد کی حفاظت کیلئے صرف ایک اہلکار تعینات کیا گیا تھا۔ امدادی کارکنوں نے لاشوں اورزخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کیا،جہاں ایمرجنسی نافذ کرکے عوام سے خون کے عطیات کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں :